اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی سربراہی میں پرائس ریویو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل فدالکریم، چیئرمین تحصیل کونسل مستوج، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال، تحصیل میونسپل آفیسر مستوج، بازار یونین کے صدر و سیکرٹری اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کے سابقہ اور موجودہ نرخون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ہر ایک ائٹم کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حکم پر نیا نرخنامہ مرتب کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو نئے مرتب شدہ نرخنامے پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مذکورہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے