لوئر دیر (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر دیر عبدالولی خان کے ساتھ آل سپورٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات میں ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پینڈنسی۔ریلیز اور ائندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اور دیر لوئر میں ایک یوتھ/سپورٹس گالا منعقد کرنے کی درخواست کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد اور یوتھ افیسر شہزاد ملک کے ساتھ ساتھ ٹی ایم او تیمرگرہ اور ٹی ایم او بلامبٹ کو میٹنگ میں بلا کر تفصیلات سے اگاہ کیا۔انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور سپورٹس فیسٹیول کے بارے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سے تفصیلات طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد تیمرگرہ ہیڈ کوارٹر میں ایک بڑا سپورٹس ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔ جس میں کرکٹ۔ ہاکی۔چک بال۔ٹیبل ٹینس۔بیڈمنٹن۔باسکٹ بال۔کبڈی۔رسہ کشی۔مارشل ارٹس۔پیرا گلائڈنگ وغیرہ مقابلے شامل ہونگے۔ آخر میں شرکاء نے ڈسٹر کٹ ایڈمنسٹریشن/ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے سپورٹس ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کو وقت دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے