جمرود(نمائندہ مانند )جمرود میں جعلی خسراجات کے موجد پٹواری فہیم آفریدی کے خلاف مقامی افراد کا نیب اور اینٹی کرپشن میں کیس دائر کرنے کا اعلان۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں ملک میراسلم، عبدالظاہراور ملک محمداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ پٹواری فہیم آفریدی نے جمرود بازار کے اردگرد کمرشل زمینوں کے جعلی خسراجات بنائے ہیں جو 1919ء اور 1920ء کے فیڈ بک کا حصہ غیر قانونی طریقے سے بنایا گیا ہے۔جسکی وجہ سے مختلف خاندانوں اور طبقات کے درمیان بڑے خون خرابے کا خطرہ موجود ہے۔ضلع خیبر میں لینڈ سٹلمنٹ یعنی زمینوں کا رکارڈ بنا ہی نہیں ہے اور نہ ہی ریوینیو رکارڈ موجود ہے،اور نہ ہی جاری کردہ خسراجات 1919ء اور 1920 ء سے لیکر آج تک وراثت کی منتقلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک مطلوبہ خسراجات کو کسی عدالت نے اصل قرار نہیں دیئے ہیں اور اس وقت جعلی خسراجات کے کئی کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ سیول عدالت جمرود نے خیبر بار کو ایک لیٹر بھی جاری کیا ہے کہ مکمل رکارڈ کے بغیر خسراجات کا کیس عدالت میں نہ لیکر آئیں۔اب مکمل رکارڈ تو کسی کے پاس بھی نہیں ہے لیکن پٹواری فہیم آفریدی نے 6 لاکھ روپے اور اس طرح مختلف ریٹس پر جعلی خسراجات بعض غیر مقامی لوگوں کے نام بھی جاری کئے ہیں۔ جو انضمام کے ثمرات میں سب سے بڑا اور خطرناک ثمر ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگ خون خرابے کی طرف جا رہے ہیں اور علاقے میں بدامنی بڑنے کا بھی خطرہ ہے۔جعلی خسراجات کے دعویداروں کے پاس اپنے گھروں اور حجروں کے خسرے تو نہیں ہیں البتہ روڈ اور جمرود بازار کے قریب پرائے زمینوں کے جعلی خسراجات رکھتے ہیں 1919 سے لیکر انضمام سے پہلے تک کسی نے خسرے کے بنیاد پر کسی بھی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔لیکن انضمام ہونے کے ساتھ ہی جعلی خسراجات کے مالکان سامنے آئیں ہیں اور ایسے زمینوں کے خسرے بنائے گئے ہیں جن زمینوں پر 1919 ء سے لیکر آج تک ان لوگوں کا کوئی اور کسی قسم کا قبضہ نہیں ہے۔انضمام سے پہلے قبائلی اضلاع میں پٹواریوں کی بھرتی اگر ہوئی ہے تو صرف اس حد تک کہ سرکاری عمارات کے نقشے بنائے نہ کہ پرائے زمینوں کے جعلی خسراجات بناکر پیسوں پر فروخت کریں یہ حقیقت ہے کہ قبائلی علاقوں میں جو زمینیں لوگوں کی ملکیت ہے ان کا کوئی رکارڈ نہیں ہے۔اس زمن میں قومی مشران نے بھی ضلعی ایڈمنسٹریشن کو تحریری طور آگاہ کیا ہے کہ یہاں پر زمینوں کا سرکاری رکارڈ موجود نہیں ہے۔خیبر ایجنسی اور اب ضلع خیبر میں زمینیں قومی تقسیم، اور نیواکا کے بنیاد پر ہیں۔یہاں پر لینڈ ریونیو رکارڈ،لینڈ سٹلمنٹ اور کسی قسم کا خسرا،انتقال موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹواری فہیم پر پشاور ہائی کورٹ میں مقامی افراد نے کیس بھی دائر کیا گیا ہے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کو انکوائری مقرر کرنے کا حکم دیا ہے جس میں انکوائری افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ریلیف اور موجودہ اسسٹنٹ کمشنر جمرود ہیں لیکن افسران پٹواری فہیم آفریدی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جعلی خسراجات کی اٹسٹیشن خود جعلی خسراجات کا موجد کر رہا ہے اور انضمام کے بعد جعلی خسراجات کے جتنے اٹسٹیشن ہوئے ہیں،اس میں متعلقہ تحصیلداران اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اپنا حصہ وصول کیا ہے،اور انہی اٹسٹیشنز کے بنیاد پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے بھی نقشہ جات کی غیر قانونی اپروول دی ہے جسمیں سابقہ ایکسین ٹی ایم اے جمرود نے خوب مال کمایا ہے جسکو ٹرانسفر یا اپنا ٹرانسفر خود کرکے بھاگ گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ پوری عوام کا فریاد ہے کہ ایک درجن سے زائد ریاستی ادارے تحصیل ایڈمنسٹریٹریشن آفس کے اندر موجود ہیں لیکن عوامی مسائل و مشکلات اور اداروں کے اندر ہونے والے کرپشن اور اور عوام کے ساتھ ہونے والے بے انصافیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے