ایبٹ آباد (مانند نیوز)شیوننگ سکالرشپ کے حوالے سے ڈپٹی ہیڈ برٹس ہائی کمیشن سیکنڈ سیکرٹری Mr. Nicholas Hyde, اور ہیڈ آف شیوننگ سکالرشپ مس شہلا قیوم نے ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ملاقات کی جہاں ڈپٹی کمشنر آفس اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کا سٹاف موجود رہا اور انہیں شیوننگ سکالرشپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مس شہلا قیوم ہیڈ شیوننگ سکالرشپس پاکستان کی جانب سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے اختتام پرشیوننگ ٹیم کی جانب سے شرکاء کے سوالات کے سیر حاصل جوابات دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے برٹش ہائی کمیشن، شیوننگ ٹیم کو ایبٹ آباد آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور سکالرشپ کے حوالے سے بریفنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جبریل رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس رابعہ سجاد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ارشد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹرڈیٹا بیس سروس ڈیلیوری سینٹر سجاد خان،سٹاف ڈپٹی کمشنر آفس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔