پبی (مانند نیوز )تھانہ پبی پولیس اور راہزن گروہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔فائرنگ سے 02 راہزن جانبحق اور ایک زخمی۔پولیس نے راہزن گروہ کو اضاخیل میں راہزنی کی واردات کرنے کے بعد روکنے کی کوشش کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کا جائے وقوعہ کا دورہ۔افسران و جوانوں کی کامیاب کاروائی پر حوصلہ افزائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اشفاق خان ایس ایچ اوپبی معمول کی گشت پر تھے کہ انہیں آیاز خان ایس ایچ او اضاخیل نے اطلاع دی کہ اضاخیل کی حدود میں راہزنی کے والے 03 نقاب پوش ملزمان پبی کی طرف آ رہے ہیں۔اشفاق خان نے نفری کے ہمراہ پشتونگڑھی کے قریب ناکہ بندی کی۔دوران ناکہ بندی پولیس نے راہزنوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل مزید تیز کر دی۔پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ڈاگئی کے مقام پر ملزمان نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری اور ملزمان کو بھاگنے کا موقع نہ دینے کیلئے جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ سے ملزمان لگ کر زخمی ہوئے۔جن میں ایک زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔جب کے دو ہسپتال میں منتقل کرتے ہوئے جانبحق ہوئے۔جانبحق ملزمان کی شناخت وقار احمد اور اجمل ساکنان صوابی کے نام سے ہوئی۔وقوعہ کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کی۔