پبی (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر نو شہرہ محمد کبیر آفریدی نے تحصیل پپی کے سب سے بڑے میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال پبی کا معائنہ کیا انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معا ئنہ کیا ڈپٹی کمشنرمحمد کبیر آفریدی کو میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر اختیار علی اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلمان نے انے والے مریضوں کو سہولیات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے مختلف مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اورمریضوں سے بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں دی جا نی والی طبی سہو لیات کے بارے میں معلو مات حا صل کی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی نے میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ کے کاوشوں کو سراتے ہوئے کہا ہسپتال کا او پی ڈی انتہا ئی ذیادہ ہے روزا نہ کی بنیاد پر مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے اور کم وسائل میں مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات کو سراہتے ہیں