کرک(مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے ایم فل سکالرز شاہداقبال پاشا اور محمد شریف نے منگل کے روز یونیورسٹی میں اپنے تحقیقی مقالوں کا کامیاب دفاع کرکے ایم فل کی ڈگریاں مکمل کرلیں ـاس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ سکالر شاہد اقبال پاشا اور محمد شریف کے سپروائزرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کےشعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے سربراہ ڈاکٹر سعیداللہ جان تھے جبکہ انکے بیرونی ممتحن ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس یونیورسٹی آف پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کے ڈاکٹر نعمت اللہ تھے ـاس موقع پر اپنے خطاب میں سربراہ لائبریری اینڈ انفارمشن سائنس ڈاکٹر سعیداللہ جان نے کہا کہ ان دو ایم فل سکالر سمیت ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے اب تک کئی ایم فل سکالر فارغ التحصیل ہو چکے ہیں وائس چانسلرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر سردار خان اور دیگر فیکلٹی نے اس کا میابی پر ایم فل سکالر ز اور انکے سپروائزر کو مبارکباد دی ہے ـ سکالر شاہد اقبال پاشا اور محمد شریف نے کہا کہ انکی کامیابی کا سہرا ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمشن سائنس کے اساتذہ کے سر جاتا ہے جنکی انتھک محنت سے انہیں یہ اعلٰی ڈگریاں مل گئی ہے ـ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے