چکدرہ( مانند نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم "2023”کے تحت رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کاآغاز کردیاہے۔جس کے تحت رفاہ یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ میں پودے لگائے جائیں گے۔اس موقع پر یونیورسٹی میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیاگیاڈائریکٹررفاہ انٹر یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس ڈاکٹر افتخار اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن لوئردیر حفیظ اللہ خاکسار نے رفاہ یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔صدرالخدمت فاؤنڈیشن حفیظ اللہ خاکسار،ڈائریکٹررفاہ یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ الخدمت کے رضاکاروں کا شجرکاری مہم اقدام خوش آئندہ ہے۔ملک کا مستقبل اس کے نوجوان ہیں اور ہم اپنے ملک کو سرسبز بناکر دنیا کے لیے مثال قائم کرسکتے ہیں۔درختوں کی کمی کیوجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے۔جبکہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی ہوگی۔شجرکاری مہم آفتتاح کے موقع پر فیکلٹی ممبرز،طلبہ اور الخدمت رضاکار بھی موجود تھے۔الخدمت فاؤنڈیشن اور رفاہ یونیورسٹی کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط بھی ہوا۔اس ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی ناصر علی،مارکیٹینگ ایگزیکٹیو رفاہ ملاکنڈ کیمپس روح اللہ بھی موجود تھے۔