بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک)بٹگرام میں ہوا میں معلق چیئرلفٹ پھنسنے سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چیئرلفٹ میں 7 طالب علم اور ایک مقامی شخص گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی جانے کےلیے سوار ہوئے۔صبح 7:45 بجے کے قریب چیئرلفٹ کا ایک کیبل ٹوٹ گیا، کیبل ٹوٹنے سے چیئرلفٹ بیچ راستے میں فضا میں معلق ہوگئی۔ چیئرلفٹ زمین سے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر معلق ہے۔چیئرلفٹ میں ابرار، عرفان، اسامہ، رضوان اللّٰہ، عطااللّٰہ، نیاز محمد، شیر نواز اور گلفراز سوار ہیں۔اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر بٹ گرام نے کمشنر ہزارہ سے رابطہ کیا، ڈپٹی کمشنر بٹ گرام نے کمشنر ہزارہ سے ہیلی کاپٹر کے انتظام کےلیے کہا۔ریسکیو آپریشن کےلیے وادی کاغان میں مقیم ایس ایس جی ٹیم سے بھی رابطہ کیا گیا۔آرمی ہیلی کاپٹر صبح 11:45 بجے جائے وقوع پر پہنچ گئے، تقریباً 2 بجے پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کےلیے پہنچا۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو کی دو ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں۔قریب موجود تمام بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ گرام میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے