اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں بروغل فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے ایک اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد آنے والے بروغل فیسٹیول کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی۔ فیسٹیول یکم ستمبر سے 3ستمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ایونٹ کے انعقاد کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ثقافتی کھیلوں کو بین لاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔