دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ پاکستان سیٹزن پورٹل پر شکایات کے روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پر تحصیلدار دیر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر کے ٹیم کے ہمراہ سب ڈویژن دیر میں زیادہ کرایہ لینے والے ڈرائیورز حضرات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی ڈرائیورز سے قومی شناختی کارڈ قانونی کاروائی کیلئے ضبط کرلیے جبکہ درجنوں ڈرائیور حضرات کو وارننگ جاری کردی۔