سخاکوٹ(مانند نیوز) نیبر ہوڈ کونسل پتاؤ درگئی کے چیئرمین ظریف خان نے کہا کہ نگران حکومت نے اتے ہی مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا پٹرول کی قمیتوں میں اضافہ نے عوام کے ہوش اڑادئیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کیساتھ ظلم ہیں۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور فیصلے پر نظرثانی کرلے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پٹرولیم قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تو مہنگائی کا نیا طوفان ائے گا جس سے غریب عوام کاجینادوبھر ہو جائے گااور وہ مذید پریشانیوں اور مشکلات کے تلے دب جائے گے۔ انہوں نے نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ فیصلے پر فوری نظرثانی کرکے قیمتوں میں بے تحاشااضافہ کوفوری واپس لیں۔