ایبٹ آباد (مانند نیوز)معیاری تعلیم اور سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،محکمہ تعلیم اورایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے مانیٹرنگ اور عملدرآمد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور یقینی بنائیں کہ بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع اور ماحول یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال۔ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈی ایم اوایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عائدہ قریشی نے گزشتہ سٹیرنگ کمیٹی کی کارکردگی اور منٹس پر عملدرآمد، کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تعلیم کی بہتری، سکولوں میں بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی ای اومیل، فیمیل کو ہدایات جاری کیں۔ میٹرک کے حالیہ رزلٹ کے بارے میں بھی تفصلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ کے لیے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقہ تعلیم کو اپناتے ہوئے عملدرآمد پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکول کے انتظامی سٹاف کی تعیناتی، پانی کی ہمہ وقت فراہمی، بجلی کی فراہمی، سکولز کی مرمت اوردیگر ایشوز کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرتنویر احمد، ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عائدہ قریشی،ڈپٹی ڈی ای او میل، ڈپٹی ڈی ای او فیمیل، ایس ڈی او کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، ایس ڈی ای او سپورٹس اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔