اسلام آباد (مانند نیوز)افغانستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پاکستان نے مفرد ریکارڈ بھی بنادیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 205 سے کم ٹوٹل کرنے کے بعد سب سے بڑی فتح اپنے نام کی۔پاکستان ٹیم ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 59 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، جس کے ساتھ ہی پاکستان یہ میچ 142 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا۔ یہ 205 سے یا اس سے کم اسکور کرنے کے بعد کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔2018 میں جنوبی افریقہ نے 198 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کو 120 رنز سے ہرایا تھا۔یہی نہیں بلکہ افغانستان کا 59 رنز کا اسکور کسی بھی ٹیم کا پاکستان کے خلاف کم ترین اسکور بھی بن گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے