اسلام آباد (مانند نیوز)بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کوتاہی برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 3 دفعات شامل ہوں گی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بٹگرام میں چیئر لفٹ ہوا میں معلق ہوگئی تھی جس میں 8 افراد سوار تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں پاشتو کے مقام پر کیبل کار کی رسی ٹوٹنے کے بعد 8 افراد پھنس گئے تھے جنہیں کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے