کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر نے کیمیکل، دھات کی تیز تار کے ساتھ پتنگ بازی سے انسانی جانوں اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کے پیش نظر ضلع کوہاٹ کی حدود میں پتنگ سازی، فروخت اور پتنگ بازی پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت 23 اگست 2023 سے عرصہ 30دن تک کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی. اس حکم کی خلاف ورزی دفعہ 188 ضابطہ تعزیرات پاکستان کے تحت قابل سزا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کریں اور اس دوران پتنگ بازی سے گریز کریں۔ حکم کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے