سوات(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور اوپن کورٹ میں سائلین کے مسائل سن رہے ہیں۔یاد رہے کہ ڈی پی او سوات اپنے آفس میں منعقد” اوپن کورٹ” میں روزانہ کے بنیاد پر سائیلین کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ افسران کو فوری حل کرنے کی احکامات جاری کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او سوات کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہےاور میرے دفتر کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں،یہاں ہر کسی کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے مظلوموں کو بروقت انصاف فراہم کر کے ان کی داد رسی کی جائی گی ۔ ترجمان سوات پولیس