لاہور(مانند نیوز ڈیسک )بیرون ملک خود کو پاکستان کا سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم بڑا اثر رکھتی ہے،اس کا منفی کی بجائے مثبت استعمال کرنا چاہیے انٹرویو میں اظہار خیال۔بیرون ملک خود کو پاکستان کا سفیر سمجھتی ہوں،ناموراداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی بیرون ملک اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہماری اپنے ملک کے خلاف کئے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے اورسوفٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے بھرپور تیاری ہونی چاہیے ،سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اور ہمیں اس کا منفی کی بجائے مثبت استعمال کرنا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جب بھی کسی دوسرے ملک جاتی ہوں تو میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ خود کو اپنے ملک کے سفیر کے طور پر پیش کروں ۔بعض ممالک میں ہمارے خلاف منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے اس لئے ہمیں اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ذہنی طور پر تیاررہنا چاہیے ۔ اس کے ساتھ دنیا کے بہت سے ممالک جہاں کے باشندے پاکستان کے بارے میں انتہائی مثبت تاثرات رکھتے ہیں اور وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے قربانیوں کے معترف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اس لئے اسے منفی سر گرمیوں کیلئے استعمال میں لانے کی بجائے اس کا مثبت اوردرست استعمال کرنا چاہیے اورخصوصی طو رپر اس کا اچھے کاموں کی ستائش اور آگاہی کیلئے استعمال ہونا چاہیے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم بڑی اثر رکھتی ہے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے