ہری پور( مانند نیوز)پاکستان میں معذور افراد سہو لیات نہ ہونے کے باعث گھروں میں قید کی زندگی گزارنے پر مجور ہیں ۔ ثروت ۔ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید اور آ ئرس ویلفیئر ٹرسٹ ، سنٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انشیٹو CPDI اور انڈیوجل لینڈ کے تعاون سے ہریپور میں معذور افراد کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کی آگائی اور ایکشن پلان بنانے کےحوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کااہتمام کیا گیا ۔اس ورکشاپ میں مختلف افراد باہم معذوری کے علاوہ محکمہ سوشل ویلفيئر سے نعیم سراج، معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر مہیمن اور سوشل ورکر خواتین وحضرات نے شرکت کی ۔ زاہد عبداللہ جو ریٹائرڈ RTI کمشنر ہیں اور نابینا ہیں، نے معذور افراد کے مسائل ، تاریخی پس منظر اور متعلقہ قانون سازی اور معاشرتی رویوں پر تفصیلی بحث کی ۔انہوں نے معذور افراد کے مساٸل کے حوالے سے کہا کہ ہر معذوری کے مساٸل علیحدہ ہیں امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی معذوروں کے حقوق کا جو بل پاس ہوا اسمیں انکی بڑی قربانیاں شامل ہیں ۔ تب جا کر انکو یہ حق حاصل ہوا ہے کہ وہ ایک رول ماڈل کی حیثیت حاصل کرپاۓ ہیں ۔ پاکستان میں 2006 کے بل میں معذور افراد کے لیے خصوصی مراعات رکھی گیں ہیں ۔ سیکشن 13 کے تحت تمام سرکاری و پراٸیوٹ پبلک بلڈنگز کے لیے لازمی ہے کہ وہ ریمپس بنائیں اور معذورں کے لیے سہولیات میسر کریں ۔ معذورں کے لیے ہری پور میں بھی آن لاٸن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ڈاکٹر مہیمن نے کہا کہ معذور افراد معاشرہ کی آزمائش ہیں ۔ اسلام نے ایک مقام دینے کے ساتھ انکے حقوق کا تحفظ بھی کیا ہے ۔آخر میں معذورں کے مسائل کے حل کے لیے ایک فورم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔ جس کا نام PWDs Rights Action Group رکھا گیا ہے ۔ یہ گروپ محکمہ سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر افراد باہم معذوری کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرے گا ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے