اسلام آباد(مانند نیوز)آئی ایم ایف نے تمام سرکاری اداروں کو وزارت خزانہ کی نگرانی میں رکھنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے گورننس اور نجی شعبے میں اصلاحات اہم ہیں۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اداروں کو وزارت خزانہ کی نگرانی میں رکھنا طے شدہ اصلاحات کا حصہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی معیاد 2024 کے اوائل تک ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے گورننس اور نجی شعبے میں اصلاحات اہم ہیں۔ایستر پیریز نے مزید کہا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔دوسری جانب گزشتہ روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا تھا۔ حکام کے مطابق بات چیت کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے نئے پلان پر گفتگو کی گئی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی تھی۔واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام عالمی معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے