اسلام آباد(مانند نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام ریسکیو ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرلیا۔ ریسکیو ٹیم کو انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا جنہوں نے انتہائی پیچیدہ ریسکیو آپریشن کو رات تک مکمل کرکے 8 افراد کو بچایا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں طلبا سمیت 8 افراد چیئر لفٹ/ڈولی میں پھنس گئے تھے جنہیں ریسیکو کرنے کے لیے پاک فوج سمیت دیگر اداروں اور مقامی لوگوں نے مدد کی۔گزشتہ منگل کی صبح طلبا سمیت 8 افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے چیئر لفٹ استعمال کر رہے تھے کہ اچانک چیئر لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ ان 8افراد کے پھنس جانے کے بعد پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور رات ہونے کے سبب ہیلی کاپٹر آپریشن روک کر زمینی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے بعد رات تک تمام افراد کو بچا لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے