پبی (مانند نیوز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نو شہرہ قراۃ العین مس وزیر نے جبئی/کچہ ضلع نوشہرہ میں پلیسر گولڈ کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کی۔خلاف ورزی کرنے والے 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مشینری قبضے میں لے کر ان کے خلافمقدمہ درج کیاتفصیلاتکے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمدکبیر آفریدی کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نو شہرہ قراۃ العین مس وزیرنے جبئی/کچہ ضلع نوشہرہ میں پلیسر گولڈ کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشہرہ مس وزیر کی نگرانی میں جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر منرل نوشہرہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ منرل ڈیپارٹمنٹ، ایس ڈی او محکمہ ایریگیشن اور ضلعی پولیس ہمراہ تھے متعدد ایکسویٹرز اور مشینری کو سرکاری تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دیا گیا۔ الیکٹرانکس کنٹرولر/کمپیوٹرز، جنریٹر اور موٹر سائیکل سمیت متعدد سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والے 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ جن کے خلاف قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ جرمانے اور قید کی سزا کی پیروی کی جائے گیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نو شہرہ قراۃ العین مس وزیرنے ٹیم کے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ اس سے سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔ قانون کی رٹ کو برقرار رکھنے اور سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے علاقے میں غیر قانونی کان کنی کے مکمل خاتمے تک تمام جگہوں پر مزید چھاپے مارے جائیں گے۔