لاہور(مانند نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)انتخابات کے معاملے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ میں ذکا اشرف کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ مجاز اتھارٹی چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ کو ہٹانے کے حوالے سے اپنا مائنڈ اپلائی کرے۔لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے اور پی سی بی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کیوں نہیں آیا۔اس موقع پر ذکا اشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگلے ایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت پیش کر دیا جائے گا اور ایک ہفتے میں ہی انتخابات کرائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے