پشاور (مانند نیوز)صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں واقع حیات کالونی مسکین آباد سے بجلی کی بوسیدہ تاریں ہٹانے اور نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب سمیت علاقہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسلہ فوری طور پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی طرف سے پی کے 78 کے رہنما مصباح الدین اور ناظم مسکین آباد عالمزیب خان علاقہ مسکین آباد میں علاقہ کے مسائل کے حوالے سے اکھٹے ہوئے عوامی اجتماع سے کی۔حجرہ قدیر خان میں اجتماع کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہق کہ علاقہ کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اور بہت جلد علاقہ مسکین آباد سے بجلی کی بوسیدہ تاریں ہٹادیں گے جبکہ آئیندہ چند دنوں میں بجلی وولٹیج برابر کرنے کے لئے نئے ٹرانسفرمرز فراہم کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے اعلی حکام سے رابطہ کر چکے ہیں اور گیس لوڈشیڈنگ کا مسلہ بھی جلد حل کر دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں اس موقع پر علاقہ مکینوں نے مشران کو علاقہ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سٹریٹ لائٹس سمیت بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں۔دوسری جانب علاقہ کے رہائشیوں نے مشران کا شکری ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انکے منتخب قائدین کی بدولت انکے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔۔۔