پشاور(مانند نیوز ڈیسک)بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کے پیشِ نظر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)نے پولیس سے سکیورٹی طلب کر لی۔پیسکو کی جانب سے چیف کیپیٹل سٹی پولیس کو خط لکھ کر 7 سب ڈویژنز پر پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔خط کے مطابق خیبر سرکل، حیات آباد ٹو، تاج آباد، لنڈی ارباب، بڈھ بیر، متنی اور دیہہ بہادر سب ڈویژنز میں پولیس فورس دی جائے۔خط میں کہا گیا کہ مشتعل عوام ان سب ڈویژنز میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کر سکتے ہیں، پیسکو ملازمین میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے، ملازمین اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے۔خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امن و امان کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے