اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت عین ٹائم پر بھی خراب ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ شاید پاکستان واپس نہ آئیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ شہبازشریف بالکل کہتے ہوں گے کہ نوازشریف اکتوبر میں آئیں گے، لیکن میں کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، اور عین ٹائم پر بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کرسکتی تھی لیکن یہ نہیں ہوسکا، تاہم بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے، نگراں حکومت فی یونٹ 15 روپے کمی کر سکتی ہے، ایسا نہیں کہ کمی نہیں ہو سکتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے