اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد وزارت قانون و انصاف نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملوں سے باز رہیں۔ٹوئٹرپیغام میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر دیا۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف منظم سوشل میڈیا مہم کنٹیمپٹ آف کورٹ ہے۔