اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما نے تیاریاں شروع کر دیں۔روہت شرما نے نیٹ پر لیفٹ آرم پیسرز کا سامنا کیا، جس کے لیے فاسٹ بولر انیکیت چوہدری کو انڈین ٹیم کے نیٹ پر بلایا گیا ہے۔روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے خلاف پریشانی کا شکار رہے ہیں، 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گولڈن ڈک ہوئے، 2022 میں شاہین کی پانچ گیندوں پرچار رنز بنائے جبکہ 2018 کے ایشیا کپ میں روہت نے شاہین کی 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔بھارتی بیٹرز پاور پلے میں پاکستانی بولرز کو کھیلنے پر بھی فوکسڈ ہیں، ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کیمپ میں اسپنرز کا سامنا کرنے کی تیاری کی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میچ دو ستمبر کو ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سپر فور میں بھی مقابلے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے