سوات (مانند نیوز)نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان گنڈاپور نے آر پی او ملاکنڈ کا چارج سنبھال لیاتفصیلات کے مطابق: نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان گنڈا پور کو آر پی او آفس سیدوشریف پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ایس پی لوئر سوات غلام صادق،ایس پی ٹریفک وارڈن سوات بادشاہ حضرت، ڈی ایس پی ہیدکوارٹر سوات نعیم خان ، آفس سپرنٹنڈنٹ امجد علی سمیت دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے ، نیو تعینات آر پی او ملاکنڈ نے آفس سٹاف سے بھی ملاقات کی ۔ بعد ازیں انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے نو تعینات آر پی او ملاکنڈ کو نئ ذمہ ذاری سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے