سوات (مانند نیوز)گزشتہ روز روس سے آئی ہوئی خاتون مسماۃ لوسی جو کی بلیو واٹر ہوٹل مدین میں زیر رہائش تھی جس کہ روم سے نامعلوم ملزم/ ملزمان نے ایک عدد لیپ ٹاپ اور پاور بینک چوری کیا تھا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سخت نوٹس پر ایس ڈی پی او سرکل مدین حبیب اللہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے جس سے لیپ ٹاپ اور پاور بینک برآمد کر لیا گیا۔ایس ڈی پی او سرکل مدین حبیب اللہ خان نے لیپ ٹاپ اور پاور بینک سیاح خاتون کو حوالے کیا جس پر انہوں نے خوش ہوکر پولیس کی کوئیک رسپانس اور ملزم کو ٹریس آؤٹ کرکے چوری شدہ سامان کو ریکور کرنے پر ڈی ایس پی مدین اور دیگر پولیس ٹیم کے کام کو نہایت سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان سوات پولیس