وانا (مانند نیوز)جنوبی وزیرستان لوئر کے پاک افغان باڈر انگوراڈا کے مقام پر ٹرانسپورٹروں، فریشن فروٹ یونین اور وزیرستان چیمبر اینڈ کامرس کی جانب سے بارڈر کی بندش کے خلاف اختجاجی دھرنا زور و شور سے جاری ہے ، انہوں نے کسٹم سے لیکر زیرو پوائنٹ تک ریلی نکالی گئی اور شدید نعرے بازی کی ، انہوں نے پاک افغان بارڈر انگوراڈا پر ٹینٹ لگا دی گئی۔ اور کہا کہ پاک افغان انگوراڈا گیٹ پچھلے کئی ماہ سے بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگوراڈا گیٹ پر روزانہ قومی خزانہ کو چار کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہوتے تھے ۔ اور تجارت نے علاقے میں خوشحالی پیدا کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ انگوراڈا گیٹ کی بندش کی وجہ سے تجارت مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔ اس موقع پر تاج محمد وزیر کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈا پر سارے مسئلے 24 بریگیڈ نے بنایا ہوا ہے ، وہ علاقے کے لوگوں کو سہولت دینے کی بجائے مشکلات پیدا کئے گئے ہیں ، تاج محمد وزیر نے صاف اعلان کیا کہ کل 12 بجے کے بعد انگورآڈہ گیٙٹ اور کسٹم ٹرمینل پر امدو رفت سمیت ہرقسم سرگرمیاں معطل ہوگی اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہیہ جام ہڑتال اعلان بھی کرینگے۔انہوں نے حکومت کے سامنے چند مطالبات پیش کئے ، پاک افغان بارڈر انگوراڈا پر گاڑیوں کی انٹری بڑھا دی جائے۔ کاروبار میں سیکیورٹی فورسز کی مداخلت بند کی جائے۔ انگوراڈا گیٹ پر قبائلی عوام کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔ انگوراڈا کسٹم کو سیکیورٹی اداروں نے یرغمال بنایا ہے ان سے نجات دلائیں۔ مواصلاتی نظام اور نیشنل بینک کا قیام عمل میں لایا جائے۔ کسٹم ایجنٹ کو گیٹ پر آنے جانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے آئی جی ایف سی ساؤتھ ، آرمی چیف عاصم منیر نگران وزیراعظم اور دیگر اعلی حکومتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پاک افغان باڈر انگور اڈہ گیٹ پر میران شاہ کے غلام خان گیٹ اور ضلع خیبر کے تورخم گیٹ کی طرح تجارت کیلئے دروازے کھول دیں۔