اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اٹک جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔پیر کو اٹارنی جنرل آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات پر رپورٹ جمع کرائی۔اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظاہرنقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے چیمبرز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ہے، ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فرمائش پر دیسی گھی میں تیار دیسی چکن اور بکرے کا گوشت بھی دیا جاتا ہے، سابق وزیراعظم کی فرمائش پر انہیں ان کی پسند کی اشیا رقم کی ادائیگی پر فراہم کی جاتی ہیں۔اٹارنی جنرل آفس کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو جیل کے سامنے کوریڈورمیں چہل قدمی کی اجازت بھی دی گئی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 24 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہولیات پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے