جنیوا(مانند نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے پھیلا ئوپر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے پھیلائو کا خطرہ تاحال برقرار ہے، پاکستان میں اب بھی بچوں کی بڑی تعداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام، امن و امان کی صورتحال پولیو کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں، پولیو ویکسین کا بائیکاٹ بھی بڑا مسئلہ ہے، افغانستان میں پولیو پروگرام کی ناکامی پاکستان کے پولیو پروگرام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو وائرس کا ملاوی، موزمبیق جانا بھی پولیو کے عالمی پھیلا ئوکا سبب بن سکتا ہے۔ایمرجنسی کمیٹی نے ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی اور افغان شہری پولیو ویکسینیشن ضرور کرائیں اور انہیں سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے، ملاوی اور موزمبیق سے بیرون ممالک سفر کرنے والے بھی پولیو ویکسینیشن ضرور کرائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے