گلگت (مانند نیوز ڈیسک)گلگت میں داسو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے کے کے ایچ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کی بندش سے کئی مسافرگاڑیاں پھنس کررہ گئیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بسوں کو پتھرلگنے سے نقصان ہوا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پرانٹرنیٹ سروس بھی نہیں۔ جس کی وجہ سے انھیں رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔