اسلام آباد،پشاور(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، اٹک، سوات، دیربالا، مالاکنڈ، شبقدر، ایبٹ آباد اور مردان و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 184 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے