ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل انکے گھر کی دہلیز پریقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔مستقبل میں بھی دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے جن کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان مسائل کے حل کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے توحید آباد گلیات یں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور اپنے مسائل کی نشاندہی کی۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے موقع پر سوالات کے جوابات دیے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال نے تمام لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو موقع پر حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کی شکایات کو نوٹ کیا گیا جن کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات سے رپورٹس طلب کی جائیں گی۔ اہلیان علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں مزید کھلی کچہریوں کے انعقاد پر زور دیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان،ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق،،ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو روڈز زاہد امین، نمائندہ ایگریکلچر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل محمدتنویر، نمائندہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمیل،ڈی ایس پی گلیات،سینئراسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ حامد خان،ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرلائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ اکبر علی خان،ڈی ایف سی شاد محمد خان،نمائند ہ پی ایچ ای ڈی،نمائندہ حلال فوڈ اتھارٹی،نمائندہ مائنز اینڈ منرلز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پرحل کیاجائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے