جمرود(نمائندہ مانند )کامیاب ہو کر بازار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنگے انجمن تاجران اتحاد پینل کے نامزد امیدوار کاشف کوکی خیل کا پریس کانفرنس ضلع خیبرتحصیل جمرودکے انجمن تاجران اتحاد پینل کے صدر کاشف کوکی خیل نے اپنی کابینہ اور دکانداران کے ہمراہ جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران جمرود کے سابقہ کابینہ اپنی مدت پوری کرچکی ہے اور اب جمرودانتظامیہ نے نئی کابینہ منتخب ہونے کے لئے الیکشن کا اعلان کیا جس کے لئے انہوں نے بھی اپنی اتحاد پینل کی باہمی مشاروت کے بعد متفقہ طور پرہمیں الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ ان کا جمرود بازار انجمن تاجران انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد، جمرود بازار میں دکانداروں کو درپیش مسائل کا خاتمہ اور بازار کو رول ماڈل بازار بنانا ہے،جمرود بازار میں سب سے اہم مسائل میں سے صفائی،صاف پانی،تجاوزات وغیرہ شامل ہے ہمارے پینل میں تمام پارٹیوں اور اور اقوم کے نوجوان شامل ہے ان شاء اللہ سب ملکر دکانداروں کے فلاح وبہبود کیلئے بھرپورکوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے انجمن تاجران جمرودبازار کے الیکشن ہوتے رہتے ہیں اور امیدواران منتخب ہوکر نئی کابینہ بناتے ہیں لیکن جمرودبازار کے دکانداروں کے مسائل حل نہیں ہوتے صرف وہ اپنا عرصہ پورا کرکے چلے جاتے ہیں۔ اس بار اسطرح انھیں اپنی من مانیاں کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ پہلی بار انجمن تاجران جمرودبازارکی الیکشن میں نوجوانان سامنے آئے ہیں اور اتحاد پینل نے نوجوانوں کو امیدواران کھڑا کرکے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے کیونکہ نوجوان خدمت میں زیادہ ایکٹیو ہوتے ہیں اوربازارمیں دکانداران کو درپیش مسائل فو ری حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد بازارمیں ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا ساتھ دینگے اور ان کا مکمل خاتمہ کرینگے کیونکہ اس سے عوام کو کافی مسائل درپیش ہیں انہوں نے جمرودبازارکے تمام دکانداروں سے اپنے انجمن تاجران جمرود اتحاد پینل کے متفقہ نامزد امیدوارکو ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے اور وعدہ کیا کہ اپ لوگوں کا ووٹ رائیگاں نہیں جائے گا اور دکانداران کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپورکوشش کرونگا۔