پبی (مانند نیوز )تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کاروائی۔ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار۔ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکر واپڈہ کالونی میں ایک گھر سے 09 لاکھ 70 ہزار روپے کی ڈکیتی کی تھی۔ملزم کا اعتراف جرم۔نشاندہی پر ملزم کے حصے کی نقدی برآمد کی15-05-2023 کوحضر مقبول نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ نامعلوم ملزمان نے رات کو ہمارے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر ہمیں یر غمال بنایا۔اور ہمارے گھر سے 09 لاکھ 70 ہزار روپے نقدلوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ناصر محمود نے ڈی ایس پی پبی شفیع الرحمن خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پبی اشفاق خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کرڈکیتی واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔تفتیشی ٹیم نے علاقے میں مخبروں کا جال پھیلا کردن رات محنت کرکے جدید طریقہ تفتیش سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے ڈکیت گروہ تک رسائی حاصل کی۔ڈکیٹ گروہ کے سرغنہ خلیل ولد فضل اکبر ساکن پشاور کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اْگل دئیے۔ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے حصے کی نقدی برآمد کر لی گئی۔جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں