پشاور(مانند نیوز)خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈی ایچ اے پشاور کے تعاون سے سائیکلنگ ریس چھ ستمبر کو پشاور منعقد ہوگی جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف ڈویژن سمیت مختلف کلبزکے سائیکلسٹ شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر سید شایان علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا سابق جنرل سیکرٹری نثار احمد، خیبرپختونخوا جنرل سیکرٹری محمد علی، فنانس سیکرٹری طیفور زرین، ٹیکنیکل آفیشلز انٹر نیشنل مراد علی سمیت دیگر شخصیات موجود ہونگے، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈی ایچ اے پشاور کے تعاون سے یوم دفاع سائیکل ریس چھ ستمبر کو ڈی ایچ اے پشاور میں صبح 8 بجے شروع ہوگی جبکہ اختتامی تقریب دس بجے منعقد ہوگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے