لوئر دیر ( مانند نیوز) لوئردیر پولیس نے ماہ اگست میں 12 مجرمان اشتہاری،427 ملزمان سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برامد کر لیا گیا،انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات گنڈاپور،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج محمد علی خان کے ہدایات اور ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد کی قیادت میں لوئردیر پولیس نے ماہ اگست کے دوران سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی،ڈی پی او افس سے جاری ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق لوئردیر پولیس نے ماہ اگست کے دوران مال مسروقہ /25٫90٫000 روپے مالیت کی برامدگی کی جبکہ عرصہ دراز سے 12 مطلوب مجرمان اشتہاری جبکہ مختلف مقدمات میں 427 نامزد ملزمان کو گرفتار جبکہ کاروائی انسدادی کے غرض 1664 ملزمان کو پابند ضمانت کیا گیا،اسطرح لوئردیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 27 منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سےچرس 15.95 کلو گرام،ہیروئن 60 گرام،آئیس 218 گرام،شراب 2 لیٹر برامد کی ہے،اسطرح غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کلاشنکوف 02عدد،رائفل 05عدد،شاٹ گن 09عدد،پستول 55عدد،ڈگر 01عدد،کارتوس2671عدد،چارجرز 93عدد برامد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کیں ہیں،ضلعی پولیس سربراہ دیرپائین ضیاءالدین احمد نے تمام ایس ڈی پی اور اور ایس ایچ اوز کو سختی سے تاکید کی ہے کہ بلاامتیاز منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے پراگرس پیش کریں اور اس سلسلے میں کوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی جبکہ نمایان کارکردگی والی افسران کو انعامات سے نوازا جائیگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے