پشاور (مانند نیوز) روٹری کلب پشاور ساؤتھ کے زیر اہتمام گزشتہ روز فاطمید فاؤنڈیشن پشاور سنٹر حیات آباد میں پولیو ورکرز کی خدمات کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل مسرور شیخ تھے ان کے علاوہ سی ڈی جی عبد الرؤف روھیلہ ایڈوکٹ‘ ڈپٹی گورنر بدر حسین‘ ڈسٹرکٹ سیکرٹری میڈم ارم مفتی‘ روٹرین نوشیروان خلیل سمیت دیگر ممبران روٹری کلب ساؤتھ، حیات آباد فیز ون کے بلدیاتی نمائندگان اور ای پی آئی سنٹر حیات آباد کے سنیئر سٹاف نے تقریب میں شرکت کی جس میں 50 مرد و خواتین پولیو رضاکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور روٹری کی شرٹس تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی نے پولیو ورکرز کی بے لوث خدمت اور نتیجہ خیز کاوشوں کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی انتھک محنت اور خدمات کی بدولت بہت جلد ہی اس بیماری کا ملک سے خاتمہ ہو جائے گا آخر میں بدر حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔