سوات (مانند نیوز)ریجنل پولیس آ فیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کے پیش نظر سرپرائز وزیٹس کا سلسلہ جاری۔ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے آج تھانہ سیدو شریف اور تھانہ رحیم آباد کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں تھانہ جات کے روزنامچے و دیگر رجسٹرات، کوت، ہسٹری شیٹس اور پولیس کے رہائشی بیریکس کے ساتھ ساتھ حوالات بھی چیک کئیں۔ مزید انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے، ہیلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے، اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال سے گریز کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کیے۔ترجمان سوات پولیس