پشاور(مانند نیوز) حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاورمیں تھیلیسیمیامیجرسے متاثرہ 400بچوں کی ادوایات کے ذریعے علاج کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جن میں 300مریضوں کو خون کی ضرورت نہیں پڑتی۔اسی طرز پر علاج کیلئے افغانستان اورخیبرپختونخوا کے علاوہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے بھی تھیلیسیمیاکے مریضوں کوحمزہ فاؤنڈیشن لایاجاتا ہے جہاں انہیں مفت میڈیسن (ٹیبلٹ)دیئے جاتے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ادارے کے بانی اعجازعلی خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان نے بتایا کہ انکے پاس 100 ایسے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچے ہیں جنہیں کبھی کبھار خون کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ 300بچوں کا میڈیسن ٹیبلٹ کے ذریعے کامیابی سے علاج جاری ہے اورہر مریض پر ماہانہ 1ہزارسے 3ہزارروپے تک خرچہ آتا ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ یہ طریقہ علاج تمام تھییلیسیمیا میجرکیلئے موثر نہیں کیونکہ اس کیلئے ایک خاص جنیاتی بناوٹ(Genes)کا ہوناضروری ہے۔ڈاکٹر طارق کے مطابق سی وی ایس ٹیسٹ کے ذریعے تھیلیسمیامیجرسے متاثرہ بچوں کی پیدائش روکی جاسکتی ہے اوراب تک حمزہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلیسیمیاسے متاثرہ خاندانوں کے حاملہ خواتین کے 399سی وی ایس ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں 116بچوں میں پیدائش سے قبل تھیلسیمیامیجر کی تشخیص کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھیلیسمیامریضوں کی اوسطا عمر20سے 30سال کے درمیان ہے تاہم اگر بروقت خون وادوایات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے تووہ بھی نارمل انسانوں کی طرح زندگی گزارسکتے ہیں۔ انہوں نے شادی سے قبل تھیلیسیمیاٹیسٹ لازمی قراردینے کیساتھ ساتھ ایسی خواتین جن کے ہاں پہلے بھی تھیلیسیمیاسے متاثرہ بچے پیدا ہوئے ہوں، انکی سی وی ایس ٹیسٹ لازمی کرانے پر زوردیاتاکہ مزید تھیلیسیمیامیجرسے متاثرہ بچے پیدا نہ ہو جس سے متاثرہ بچوں اوروالدین کو بھی مستقل اذیت کا سامنارہتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے