پشاور(مانند نیوز) وزارت توانائی پاور ڈوژن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیسکو انجینئر فضل ربی بتاریخ 07 ستمبر بروز جمعرات کو فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کریں گے جس کا دورانیہ صبح09:00 بجے سے 11:00 بجے تک ہوگا۔ ای کچہری کے دوران تمام اعلیٰ افسران بھی پیسکو چیف کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ پیسکو چیف بذات خود صارفین کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کریں گے۔ پیسکو صارفین بجلی کے حوالے سے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے جمعرات کے روز پیسکو کے آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/PESCOKPK کو وزٹ کریں۔