پشاور(مانند نیوز) انجینئرنگ یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹرسسٹم انجینئرنگ کے پی ایچ ڈی سکالرز انجینئر رحمت اللہ اور انجینئر یاسر سلیم آفریدی نے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کر کے اپنی تھیسز کا کامیابی سے دفاع گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنار میں کیا۔ دونوں سکالرز کے سپروائزر کے خدمات شعبہ کمپیوٹرسسٹم انجینئرنگ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر لائق حسن نے انجام دئیے۔ انجینئر رحمت اللہ کے تھیسز کا موضوع "Centered Time Cartograms: Construction and Usability”جبکہ انجینئرنگ انجینئر یاسر سلیم کے تھیسز کا موضوع“Condition Monitoring and Prognostics for Sustainable Energy Solutions”تھا۔ واضح رہے کہ انجینئر رحمت اللہ اور یاسر سلیم شعبہ کمپیوٹرسسٹم انجینئرنگ میں بطور لیکچرارز بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کے کئی تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقومی جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر امجد اللہ، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور بھی موجود تھے جنہوں نے سکالرز اور انکے سپروائزرکو کامیاب ڈیفنس کے انعقا دپر مبارکباد پیش کی اورسکالر زکی تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے اس میں مزید تحقیق پر زور دیا۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران، اورطلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔