اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مودی حکومت نے بھارتی آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کر کے ’بھارت‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مودی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں تجویز سامنے لاسکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کا سیشن 18 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارتی آئین میں انڈیا کا مطلب بھارت میں ترمیم کی جائے گی اور اس کا نام صرف ’ری پبلک آف بھارت‘ رکھا جائے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ انڈیا کا نام بھارت رکھنے کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے گی جس کے لیے مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں ایک قرارداد لاسکتی ہے۔حال ہی میں بی جے پی راجیہ سبھا کے رکن نریش بنسل نے آئین سے انڈیا کا لفظ ختم کر کے بھارت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لفظ انڈیا نوآبادیاتی غلامی کی علامت ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیراعظم، صدر اور نائب صدر کو لے جانے والے خصوصی طیارے کا نام بھی بھارت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صدر نے جی 20 وفد کے لیے راشٹرپتی بھون سے عشائیے کا دعوت نامہ جاری کیا ہے جس میں پریذیڈنٹ آف انڈیا کے بجائے پریذیڈنٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے