اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آر نے ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں، افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔افغانستان اور ایران بارڈر پر اسمگلروں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے خفیہ اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔وزارت فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ صوبے چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائیں۔اس کے علاوہ وزارت فوڈ سیکورٹی نے صوبوں کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کرنے کا کہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے