ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ملاکنڈ شہاب محمد خان کی زیر صدارت ان کے دفتر لیویز لائن ملاکنڈ میں پولیو کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم سے متعلقہ اُمور پر تفصیلی غور و حوض ہوئی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع ملاکنڈ میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُ ٹھائیں تاکہ اس موذی وائرس سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کر سکے اور ضلع ملاکنڈ کو پولیوفری ضلع بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے کر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے تاکہ ٹیموں کو فرائض کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے