لوئردیر (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئردیر ضیائالدین احمد نے منگل کے روز ڈی پی او آفس تیمرگرہ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ کرائم میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سیدزمان شاہ خان سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔کرائم میٹنگ میں تمام تھانہ جات کے کرائم،انسداد منشیات مہم اور مجرمان اشتہاری کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او لوئردیر نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین نوعیت کے زیر تفتیشی مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری، مقدمات میں ریکوری،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انسداد منشیات مہم میں کارکردگی کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ کے حوالے سے شروع کیے گئے تمام پراجیکٹس کی کامیابی،عوام کیساتھ شائستہ برتاؤ اور فوری رسپانس سے مشروط ہے لہذا تمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔انہوں نے ایس ایچ اوز کو تاکید کی کہ پولیس تھانوں اور چوکیات کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائے جبکہ موبائل گشت،سنیپ چیکنگ اور سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کو معمول بنا کر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں،انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسمیں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے