بٹ خیلہ(ماندن نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر انجینئیر محمد همایون خان نے کہا کہ عوامی خدمت اولین ترجیح ہے۔انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں۔ملاکنڈ میں ترقیاتی منصوبے ہماری کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔گزشتہ روز مانندمیڈیا ٹیم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاؤن ہال،بٹ خیلہ ہسپتال اور دیگر منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،رہنما پیپلز پارٹی سابق صوبائی وزیر خزانہ انجینئر محمد ھمایون خان نے کہا کہ بٹ خیلہ میں پانی کے درینہ،سنگین مسئلے کے حل کیلئے گریوٹی واٹر سپلائی سکیم، واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ تھانہ میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا سنٹر اور گونگے بہرے بچوں کی تعلیمی و تربیت کا انسٹیٹیوٹ تھا نہ سپورٹس کمپلیکس کا قیام اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔ بٹ خیلہ باڈوان روڈ ، طوطہ کان روڈ ، الہ ڈھنڈ روڈ ، ڈھیر ٹی پی اور پورے حلقے کے مساجد کیلئے واٹر کولر ز کی فراہمی بھی منفرد منصوبے ہیں۔ اسکے علاوہ اپنے حلقے میں مختلف قبرستانوں کیلئے کرورڑوں روپے کی زمین خریدی انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا 9 سالہ دور حکومت ملا کنڈ کیلئے محض محرومی اور مایوسی کا دور تھا۔ کیونکہ نہ کوئی نئی سکیم شروع کی گئی۔ الٹامیرے دور کے ادھورے منصوبے بھی بد نیتی ناہلی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے تا حال تاخیر کا شکار ہے۔جن میں کیٹیگری A ہسپتال بٹ خیلہ ، ٹاؤن ہال اس کا واضح ثبوت ہے۔ہمایون خان نے کہا ہے کہ سیاست انسانی خدمت کیلئے کرتا ہوں۔اور انسانیت کی خدمت سے بڑا کوئی کام نہیں پارٹی ہائی کمان کے حکم اور اور ورکرز خواہش پر الیکشن میں حصہ لونگا۔اپنی کوئی خواہش نہیں اپنا دور وزارت 2008- 2013 ملاکنڈ خصوصاً تحصیل بٹ خیلہ کیلئے سنہری دور تھا۔کیونکہ تاریخ میں پہلی دفعہ یہاں پر اربوں روپے کے پراجیکٹ منظور کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے میں سکولز کا لجز اور ہسپتالوں کا جال بچھایا، پرائمری، مڈل سکولز کی اپگریڈیشن ، ہائی سکولز کے قیام سمیت بٹ خیلہ ، جولگرام اور کوٹ میں گرلز کالجز ہماری تعلیم دوستی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ اسکے علاوہ صحافیوں ، ادبیوں اور شعراء کے اسرار پر ٹاؤن ہال قائم کیا گیا۔جبکہ بٹ خیلہ سٹی میں پانی کے درینہ سنگین مسئلے کے حل کے لیے گریوٹی واٹر سپلائی سکیم،واٹرٹیسٹنگ سکیم،واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔